وفاقی کابینہ کے 5 نئے وفاقی وزراء اور ایک وزیر مملکت نے حلف اٹھالیا

وفاقی کابینہ
loading...

اسلام آباد : وفاقی کابینہ کے 5 نئے وفاقی وزراء اور ایک وزیرمملکت نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، حلف اٹھانے والوں میں علی امین گنڈا پور، فیصل واوڈا، محمداعظم سواتی، صاحبزادہ محبوب سلطان، محمد میاں سومرو اور زرتاج گل شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں شامل نئے وزراء کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں ہوئی، تقریب میں 6 نئے وزراء نے حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزراء سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں 5 نئے وزرا ء اور ایک وزیر مملکت شامل ہیں۔ علی امین گنڈا پور، فیصل واوڈا، محمداعظم سواتی، صاحبزادہ محبوب سلطان، محمدمیاں سومرو نے وفاقی وزیر اور زرتاج گل نے وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
نئے وزراء کی شمولیت کے بعد وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 11 ستمبر کو 6 نئے وزراء نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، نئے وزراء سے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے حلف لیا تھا، حلف اٹھانے والوں میں تین وزراء اور تین وزرائے مملکت شامل تھے۔
تقریب میں عمر ایوب خان، علی زیدی، محمد میاں سومرو نے وفاقی وزیر جب کہ مراد سعید، محمد شبیر علی اور محمد حماد اظہر نے وزیرِ مملکت حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔
تاہم میاں محمد سومرو وزیر مملکت بنائے جانے پر ناراض ہوگئے تھے اور حلف اٹھائے بغیر ہی کراچی روانہ ہوگئے تھے۔
واضح رہے حکومت سازی کے پہلے مرحلے میں 20 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں 16 وفاقی وزراء اور 5 مشیروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں