فلم ’زیرو ‘ کا ٹریلر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا

’زیرو ‘
loading...

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’زیرو‘ کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے لیکن فلم سے پہلے اس کا ٹریلر شاہ رخ خان کی سالگرہ پر پیش کیا جائے گا۔

بھارتی نیوز کے مطابق ہدایت کار آنند ایل رائے کا کہنا ہے کہ فلم ’زیرو‘ کا ٹریلر آئندہ ماہ 2 نومبر کو شاہ رخ خان کی 53 ویں سالگرہ پر بطور تحفہ پیش کیا جائے گا۔ ہدایت کار کا کہنا تھا کہ فلم ’زیرو‘ کی عکس بندی انتہائی مشکل تھی لیکن اسے محنت اور لگن کے ساتھ بنا دیا گیا ہے جو کہ ٹو ڈی میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان پہلی مرتبہ بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ یاد رہے کے فلم کا ٹیزر رواں برس عیدالفطر پر پیش کیا گیا تھا جس میں سلمان خان نے کیمیو ادا کیا ہے جب کہ فلم رواں برس کے اختتام 21 دسمبر کو پیش کی جائے گی۔

Spread the love
  • 11
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں