جڑواں شہروں میں 150 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

ڈینگی وائرس

راولپنڈی اور اسلام آباد میں رواں سیزن میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

جڑواں شہروں مین ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں۔ موذی وائرس کا شکارہونے والوں میں 70 فیصد کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ بےحال مریضوں نے راولپنڈی کے اسپتالوں کا رخ کرلیا ہے۔
مریضوں نےانتظؓامیہ کی عدم توجہی کو ڈینگی کے دوبارہ سراٹھانے کا ذمہ دار قراردیا ۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ ڈینگی کوقابو کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔
مریضوں کا اسلام آباد کے بجائے راولپنڈی میں علاج کرانا وفاقی اسپتالوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بھی ہے۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں