تنخواہیں نہ ملنے پر سندھ چلڈرن اسپتال کے ملازمین کا احتجاج

اسپتال

کراچی: شادمان ٹاؤن کے سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرکام بند کردیا۔

سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کے ملازمین تنخواؤں کی عدم ادائیگی پرسراپا احتجاج ہیں۔ ڈاکٹرزاور عملے نے او پی ڈیز کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی میں بھی کام بند کردیا۔ احتجاج کے باعث اسپتال آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ملازمین کا کہنا ہےکہ دو ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں۔ ملازمین نے اسپتال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی ۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں