فواد چوہدری کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد مزید بڑی گرفتاریوں کا عندیہ

فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد مزید بڑی گرفتاریوں کا عندیہ دے دیا۔

شہبازشریف کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ یہ تو پہلی گرفتاری ہوئی ہے۔ ابھی مزید بڑی گرفتاریاں ہونے والی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل مزید آگے بڑھےگا، کرپشن کےخلاف حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خادم اعلیٰ کی خدمت کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں، سابق حکومت کے دیگر کرپٹ عناصر بھی جلدجیل میں ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو خوشخبریاں ملنے کا موسم شروع ہو گیا ہے۔

Spread the love
  • 13
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں