خواجہ برادران کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

ای سی ایل

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔

 لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں خدمت کرنے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اورسلمان رفیق کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای  سی ایل) میں ڈال دیا گیا ہے۔

حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق این اے 131 جو کہ عمران نیازی نے سیٹ چھوڑی تھی اس پر ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں چند دن رہ گئے ہیں، نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے آج کا ہی دن کیوں چنا گیا؟ وزرات داخلہ خود عمران خان کے پاس ہے تو یہ خود ہی بندوبست کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق وزیر اعظم عمران خان کی لاہور کی چھوڑی ہوئی سیٹ این اے 131 پر ضمنی انتخاب لڑ رہے ہیں۔

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں