پنجاب کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اَپ جاری

تجاوزات کے خلاف آپریشن

لاہور، ملتان اور رحیم یارخان میں غیر قانونی تھڑے، مکان اور ہال گرا دیے گئے، چشتیاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پنجاب بھر میں تجاوزات کے خلاف ایکشن جاری، لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن چوتھے روز میں داخل ہو گیا۔ دھرم پورہ، گڑھی شاہو اور داروغہ والا میں آپریشن کے دوران تجاوزات گرانے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔

ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے گول باغ، گلگشت، بوسن روڈ اور گردیزی مارکیٹ کے علاقوں میں آپریشن کیا جس کے دوران سینکڑوں تھڑے، دکانیں اور ہال مسمار کر دیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کو آپریشن کے دوران تاجروں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

دوسری طرف چشتیاں میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران احتجاج کرنے والی 15 خواتین سمیت 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ 3 خواتین سمیت 9 افراد گرفتار بھی کیے گئے۔ اس کے علاوہ زم زم گراؤنڈ اور سیٹلائٹ ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں