دارالعلوم حقانیہ میں مولاناسمیع الحق شہید کی رسم قل ادا کی جا رہی ہے

مولاناسمیع الحق
loading...

نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دارالعلوم حقانیہ میں جمعیت علماءاسلام (س )کے امیرمولاناسمیع الحق شہیدکی رسم قل ادا کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تعزیت کےلئے سیاسی اورمذہبی شخصیات کےساتھ عام افراد کی آمدجار ی ہے جبکہ مولاناسمیع الحق کی قبر پرفاتحہ خوانی کاسلسلہ بھی جاری ہے۔

دارالعلوم حقانیہ کے اطراف میں سکیورٹی بڑھادی گئی ہے، مدرسے پرپولیس اور فرنٹیئرکانسٹیبلری کے اہلکارتعینات کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز جمعیت علماءاسلام (س )کے امیر مولانا سمیع الحق کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا ،قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا تھا ۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں