آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آج کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
نومبر 05 پیر۔
برج حمل
بغیر سوچے سمجھے یا جلد بازی میں کوئی بھی ایسالفظ منہ سے نہ نکالیں جو کہ پشیمانی کا باعث ہو۔دوسروں کے سامنے آپ کی پوزیشن دلکش اور اچھی ہو سکے گی۔

برج ثور
شخصیت میں ایک نیا نکھار آئے گا۔ دوسرے آپ کی اہمیت کو محسوس کریں گے۔ مستقبل کے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔مفید معلومات حاصل ہو سکیں گی۔

برج جوزا
تفریحی کام اور کاروباری امور ایک ساتھ نہیں چل سکیں کے بلکہ اپنے کام پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہے۔ اپنے طرز عمل کو بھی سنجیدہ بنائیں۔

برج سرطان
اپنے نظریات دوسروں پر واضح کر سکیں گے جس سے دوسرے آپ کی مقناطیسی شخصیت سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔سماجی سرگرمیوں میں شرکت سے عزت میں اضافہ ہوگا۔

برج اسد
اپنے اچھے خیالات سے دوسروں کو آگاہ کر سکیں گے۔ عزیز و اقارب سے تعلقات مضبوط ہونگے۔ رومانوی معاملات حسب منشاء طے پا سکیں گے۔

برج سنبلہ
کسی نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر سکیں گے۔ کام کو جدید و مثبت راہوں پر استوار کر سکیں گے۔ سماجی و رومانوی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔

loading...

برج میزان
ملازمتی امور کی ادائیگی کے دوران افسران بالا یا اپنے ساتھیوں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ دور دراز کے مقام پر لوگو سے کاروباری نوعیت کا رابطہ ہو سکے گا۔

برج عقرب
نئی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اچھی طرح جانچ پڑتال کر لینا بہتر رہے گا۔ اچھے تعلقات کام کی رفتار و ترقی پر اچھا تاثر چھوڑیں گے۔

برج قوس
خواہشات جنم لیں گی جن کی تکمیل ابھی ممکن نہ ہو سکے گی۔ سیر و سیاحت کا پروگرام بنا سکتے ہیں جس سے طبیعت فریش ہوگی اور ذہن ہلکا رہے گا۔

برج جدی
ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔ نامکمل کام کر سکیں گے جس کے باعث ذہنی بوجھ میں کمی آئے گی۔ جلد بازی سے گریز کریں۔

برج دلو
خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔ جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔

برج حوت
ملازمتی امور مسائل کا شکار اور صحت بگڑ سکتی ہے لہٰذا صحت کا خاص خیال رکھیں۔ دوران سفر سامان کی حفاظت کریں اور محتاط ڈرائیونگ کریں ۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں