شاہ رخ خان کے مداح نے دیوانگی کی حد پار کردی

شاہ رخ خان

چ

اسلام آباد: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح نے دیوانگی کی حد پار کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ اسٹار سے ملنے کے لیے اپنی کلائی کاٹ لی۔

شوبز اداکاروں کے مداح اکثر اپنے پسندیدہ اسٹار سے ملنے اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے عجیب و غریب حرکتیں کرتے رہتے ہیں۔

تاہم کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے کنگ خان کے مداح نے تو دیوانگی کی حد کردی۔ کنگ خان کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دینے کے لیے آئے ایک جذباتی مداح محمد سلیم نے شاہ رخ خان کی محبت میں اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔

loading...

کولکتہ کے رہائشی محمد سلیم نے شاہ رخ کے گھر منت کے باہر ان سے ملنے کے لیے بلیڈ سے اپنی کلائی کاٹ لی۔ محمد سلیم کا خود کو زخمی کرنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ وہ کنگ خان سے ملنا چاہتے تھے اور انہوں نے شاہ رخ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔

محمد سلیم کو فوراً قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے دی جانے والی طبی امداد کے باعث ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اورانہیں اسپتال سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں