روینہ ٹنڈن کے خلاف ایف آئی آر درج

روینہ ٹنڈن

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے خلاف بھارتی شہر مظفرپور کی پولیس نے ٹریفک جام کرنے پر شکایت درج کرلی۔

روینہ ٹنڈن حال ہی میں مظفرپور کا دورہ کرنے پہنچی ٗ اس موقع پر اداکارہ کی وجہ سے ٹریفک کا نظام خاصہ متاثر ہوا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھیر کمار اوجھا نامی وکیل نے روینہ ٹنڈن کے خلاف شکایت درج کروائی۔

loading...

وکیل نے اپنی شکایت میں اداکارہ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے رواں سال 12 اکتوبر کو مظفرپور کا دورہ کیا تھا اس موقع پر وہرائل پھولر نامی ایک ہوٹل کی افتتاحی تقریب کا حصہ بنی تھیں اور اس تقریب کے لیے اداکارہ نے ٹریفک کے نظام کو متاثر کیا۔ وکیل نے اپنی شکایت میں ہوٹل مالکان کے خلاف بھی کارروائی کرنے کی درخواست کی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جج دیپک کمار نے مظفرپور کے پولیس اسٹیشن کاجی محمدپور کو اداکارہ اور ہوٹل کے دو مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ وہ اس ایونٹ کی وجہ سے بہت دیر تک ٹریفک میں پھنسے رہے۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں