سلمان خان بالی وڈ میں‌ ایک اور نیا چہرہ متعارف کروانے والے ہیں

سلمان خان

ممبئی: بالی ووڈ سٹارسلمان خان دبنگ 3 میں اپنی بھانجی علیزے کو متعارف کرائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی منہ بولی بہن الویرا اگنی ہوتری کی بیٹی علیزے اگنی ہوتری دبنگ3 کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری دینے جارہی ہیں۔

 علیزے نے فلموں میں دھماکے دار انٹری کے لیے بالی ووڈ کی نامور کوریوگرافر سروج خان سے رقص کی تربیت بھی لینی شروع کردی ہے۔

 سلمان خان اس معاملے پر کافی سنجیدہ ہیں اور علیزے کی ڈانس پریکٹس دیکھنے وہ دن میں دو تین بار ڈانس کلا سز کا دورہ کرتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس

کے مطابق دبنگ سیریز کی پچھلی دونوں فلموں کی طرح دبنگ3 میں بھی اداکارہ سوناکشی سنہا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی لہذا کہا جارہا ہے کہ علیزے فلم میں سیکنڈ لیڈ رول پلے کریں گی۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں