دپیکا پڈوکون نے رنویر کے لیے شادی کا تحفہ خرید لیا .

دپیکا پڈوکون

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی شادی کے لیے جیولری اور رنویر کو تحفے میں دینے کے لیے سونے کی چین خرید لی جس کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی جیولری میں جھمکے بھی شامل ہیں جس کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے جبکہ دپیکا نے رنویر سنگھ کو شادی کا تحفہ دینے کے لیے جو سونے کی چین اور لاکٹ خریدا اس کا وزن 200 گرام اور قیمت 20 لاکھ روپے ہے۔

دپیکا اپنی شادی میں ایک کروڑ مالیت سونے کا سیٹ پہنیں گی جبکہ انہوں نے رنویر کو تحفے میں دینے کے لیے 20 لاکھ روپے مالیت کی چین کا انتخاب کیا۔ یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز سے ہی دپیکا اور رنویر کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھی۔

البتہ دونوں نے اس پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی تاہم پدمنی کے اداکاروں نے 21 اکتوبر کو اپنی شادی کی تاریخ کا خود ہی اعلان کرتے ہوئے دعوت نامہ شیئر کیا۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں