جب تک کوئی معاشی پلان نہ ہو بھیک ہی ملتی ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

اسلام آباد: سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب  نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کوئی معاشی پلان نہ ہو بھیک ہی ملتی ہے، حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی اورمنصوبہ موجود نہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم نے انتخابی دھاندلی سے متعلق وائٹ پیپر پرکام تقریباً مکمل کرلیا ہے۔

loading...

عوام کا سوال ہے کہ گنتی کے وقت پولنگ ایجنٹ موجود کیوں نہیں تھے؟پارلیمانی کمیٹی کے کام میں تیزرفتاری آنی چاہیے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی پربنائی گئی کمیٹی کا اجلاس روزہونا چاہیے، 2018 کے انتخاب میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے، آج تک بھی کئی امیدواروں کوفارم  45 نہیں ملا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں