انسانی جلد کی رنگت والے انوکھے جوتوں کی قیمت بھی حیران کن !

جوتوں

مونٹریال سے تعلق رکھنے والے دو ڈیزائنروں کے کام کو دیکھ کر لوگوں کو ہمیشہ غصہ ہی آتا ہے۔

اب انہوں نے ایسے جوتے بنائے ہیں جن کی انسانی جلد کے رنگ کی ایڑیاں دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ بھی جسم کا ہی حصہ ہیں۔
مونٹریال سےتعلق رکھنے والے دو شراکت دار ہانا روز ڈالٹن اور سٹیون راج بھاسکرن اس سے پہلے فوٹو شاپ سے بنی انسانی جلد کے رنگ کی ایڑی والے جوتوں کی تصاویر تشہیر کے لیے استعمال کر چکے ہیں۔


حیرت انگیز طور پر جوتے رانوں تک آتے ہیں اور ان میں انسانی جلد کی اور بھی خصوصیات، جیسے داغ اور بال، بھی شامل کی گئی ہیں۔ ان جوتوں کا ابھی تک ایک جوڑا ہی بنایا گیا ہے۔

loading...

دونوں ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کے مزید جوتے بنا کر 10 ہزار ڈالر فی جوڑے میں فروخت کریں گے۔تاہم انٹرنیٹ صارفین نے ان جوتوں کے ڈیزائن اور ان کی قیمت پر کافی تنقید کی ہے۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں