وزیراعظم عمران خان کی روس کے وزیراعظم دمتری میدویدیف سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان

شنگھائی: وزیراعظم عمران خان نے روس کے وزیراعظم دمتری میدویدیف سے ملاقات کی

اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

وزیر اعظم عمران خان نے روسی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔ عمران خان نے شنگھائی میں عالمی سرمایہ کاری ایکسپو کانفرنس میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے خطاب کے دوران چینی اور عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔

loading...

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانفرنس کے دوران وزیراعظم عمران خان کی اپنے روسی ہم منصب سے سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی جس میں روس کے وزیراعظم نے عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا خصوصی پیغام بھی دیا جب کہ روسی وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں