700 چوریاں کرنے والی بوڑھی خاتون گرفتار

بوڑھی خاتون
loading...

پیرس میں دکانوں اور تجارتی مراکز میں 700 چوریاں کرنے والی بوڑھی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس میں ایک 72 سالہ خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے دکانوں اور تجارتی مراکز میں 700 چوریاں کی ہیں۔

بوڑھی خاتون کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب پیرس میں موجود ایک لکڑی کے کھلونوں کی دکان کی ذمہ دار خاتون نے ان کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔
رپورٹ کے بعد ہونے والی تحقیقات کے ذریعے علاقے میں سکونت پذیر ایک 72 سالہ خاتون تک پہنچا گیا

جس نے رواں سال جون کے بعد سے مختلف اشیاء بالخصوص کھلونوں کی فروخت کے 957 اشتہارات پوسٹ کیے تھے۔

اشتہارات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ تمام اشیاء نئی اور اپنے اصل غلاف میں موجود ہیں، پولیس کے مطابق عمر رسیدہ خاتون نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے پیش کی جانے والی اشیاء کو سستی اور کاہلی کے سبب چوری کیا تھا۔

خاتون کے گھر کی تلاشی لیے جانے کے بعد وہاں سے ایک ہزار سے زائد اشیاء اور 40 ہزار یورو کی رقم برآمد کرلی گئی۔

Spread the love
  • 6
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں