فواد چوہدری نے فسادیوں اور کچھ سیاست دانوں کو خلا میں بھیجنے کا مشورہ دے دیا

فواد چوہدری

پ

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مشورہ دیا ہے کہ فسادیوں اور کچھ سیاستدانوں کو تو خلاء میں بھیج ہی دینا چاہیے۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وہ اسپیس مشن کی تیاری میں مصروف سپارکو سے درخواست کریں گے کہ فساد فی الارض پھیلانے والوں کو خلاء میں لے جائیں۔

loading...

فواد چوہدری نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ کچھ سیاستدان بھی خلاء میں چلے جائیں تو ہماری جان ہی چھوٹ جائے گی۔

علاوہ ازیں فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ دو تین ہزار لوگوں کے اسلام آباد ، لاہور بند کرنے کے مسئلے کا حل ڈھونڈنا ہوگا، مذہب کا لبادہ اوڑھنے والوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ،ان لوگوں نے رکشے جلائے اورخواتین کی بے حرمتی تک کی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں