امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کا دنگل آج سجے گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کا تسلسل چاہیے یا تبدیلی ؟۔ فیصلے کی گھڑی آن پہنچی۔ امریکا میں وسط مدتی انتخابات کل ہونگے جنہیں امریکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات قرار دیا جارہا ہے۔
ایوان نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی ایک چوتھائی یعنی35 نشستوں پر انتخابات ہونگے۔
اس کے علاوہ36ریاستوں اور تین دیگرعلاقوں کےگورنروں کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے امریکی صدر ٹرمپ ،سابق صدر باراک اوباما اپنی اپنی جماعتوں کے امیدواروں کو جتوانے کیلئے انتخابی ریلیوں میں مصروف ہیں۔
ڈیموکرٹیک پارٹی کو ایوان نمائندگان کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے 23 اور سینیٹ میں دو نشستیں درکار ہیں۔
حالیہ پولز کے مطابق ڈیموکریٹس ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے جبکہ سینیٹ میں حکمران ریپبلکن پارٹی کا پلڑا بھاری رہے گا۔ خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی تمام تر توجہ سینیٹ پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
حالیہ وسط مدتی انتخابات امریکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہیں ۔ دونوں جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران مجموعی طور پر پانچ اعشاریہ دو بلین ڈالر خرچ کیے گئے۔
زیادہ تر رقم ٹی وی ،ریڈیو اور سوشل میڈیا پر اشتہارات، شہریوں کے موبائل پر مسلسل کالز اور پمفلٹس پر خرچ کی گئی۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں