یہ چھوٹا سا بچہ انٹرنیٹ پر سال کے ڈھائی ارب روپے کماتا ہے، لیکن کیسے؟

انٹرنیٹ

ہمارے ہاں 7 سال کے بچے ماﺅں کی ناک میں ہی دم کرتے ہیں لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ امریکہ میں ایک سات سالہ بچہ انٹرنیٹ کے ذریعے سالانہ اڑھائی ارب روپے کما رہا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق ریان نامی اس بچے نے یوٹیوب پر ’ریان ٹوائز ریویو‘ (Ryan ToysReview)کے نام سے ایک چینل بنا رکھا ہے ، جس پر وہ کھلونوں کے تبصروں پر مبنی ویڈیوز پوسٹ کرتا ہے۔ اس نے یہ کام 2015ءمیں 4سال کی عمر میں شروع کیا تھا اور اب تک اس کے چینل کو 1 کروڑ 72 لاکھ 98 ہزار 646 لوگ سبسکرائب کر چکے ہیں۔

رواں سال فوربس (Forbes)نے ریان کو یوٹیوب کے ذریعے سب سے زیادہ کمائی کرنے والا شخص قرار دیا ہے، جس نے اس سال اپنے چینل کے ذریعے 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر (تقریباً اڑھائی ارب روپے) کمائے۔ چینل پر ریان کی اب تک جو ویڈیو سب سے زیادہ دیکھی گئی اس پر ویوز کی تعداد حیران کن طور پر 80 کروڑ  18 لاکھ 71 ہزار 504 ہے۔

گزشتہ سال وہ فوربس کی فہرست میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمانے والوں میں 8 ویں نمبر پر تھا تاہم اس سال وہ اداکار جیک پاﺅل جیسی بڑی شخصیات کو پچھاڑ کر پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ریان نے اس سال میک اپ آرٹس جیفری سٹار اور سویڈش گیمر فیلکس جیلبرگ سے بھی زیادہ رقم کمائی۔

2016 ءمیں ریان کی ماں نے ٹیوب فلٹر سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”ایک روز ریان نے مجھ سے کہا کہ سب بچوں کے یوٹیوب پر چینلز ہیں، میرا ہی نہیں ہے۔

انٹرنیٹ

اس پر میں نے اسے کہا کہ آﺅ ہم تمہارا بھی چینل بناتے ہیں۔ چینل بنانے کے بعد ہم سٹور پر گئے اور پہلا کھلونا خرید کر لائے جس پر ریان نے اپنے ویوز ریکارڈ کیے اور ویڈیو چینل پر پوسٹ کر دی۔“اب ریان نے اپنا کھلونوں کا ایک برانڈ بھی متعارف کروا دیا ہے جس کی مصنوعات والمارٹ اور ٹارگٹ پر دستیاب ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں