ریل کے کرایوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری

ریل کے کرایوں

اسلام آباد : پاکستان ریلوے نے مسافر بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 7 دسمبر سے 10 سے 19 فیصد اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے کراچی سے پشاور، سکھر، لاہور و راولپنڈی سمیت کئی شہروں کی مسافر بردار ٹرینوں کے کرائے میں اضافہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام نے مسافر بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن ، قراقرم کے اے سی بزنس کا کرایے میں 500، اکنامی کلاس کے کرایوں میں 170 روپے جبکہ کراچی ایکسپریس، بزنس ایکسپریس، شالیمار اور شاہ حسین ایکسپریس کے اےسی سلیپر 670 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت ریلوے نے کراچی ایکسپریس، بزنس ایکسپریس، شالیمار اور شاہ حسین ایکسپریس کے اے سی بزنس میں 540 اے سی پارلر میں 390 اے سی اسٹینڈر 380 روپے جبکہ اکنامی کلاس کے کرائے میں 180 اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کیا ہے۔

loading...

ریلوے حکام کی جانب سےکراچی سے پشاورجانے والی خیبر میل ایکپسریس کےاےسی سلیپرکرایےمیں 850   روپے،اے سی بزنس 600 روپے اور اے سی اسٹینڈر490 ، اکنامی کلاس کےکرایے میں 190 روپےبڑھائے گئے ہیں۔

ریلوے حکام نے کراچی تا راولپنڈی سفر کرنے والی مسافر بردار ٹرین تیز گام کے اے سی سلیپرمیں  890 روپے، اکنامی کے لئے 210روپےجبکہ اےسی بزنس میں 660، اےسی اسٹینڈرڈ میں  530 اضافہ کیا گیا ہے۔

ملت ایکسپریس فیصل آبادتک اےسی بزنس 540 ،اکنامی کے لئے160 روپے، بہاؤالدین ذکریاملتان کے لئےاےسی بزنس 480، اےسی اسٹینڈرڈکےلئے 360 روپے اور اکنامی کلاس کےکرائے میں 140  روپے اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری ہوا ہے۔

وزارت ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق پاکستان ایکسپریس کا راولپنڈی تک اکنامی کلاس میں   250 روپے جبکہ کراچی تا سکھ راے سی سلیپر کیلئے 350، اےسی بزنس کیلئے 230 روپے اضافہ کردیا گیا۔

مسافروں کو کراچی سے سکھرلے جانے والی ٹرین کے اےسی اسٹینڈرڈ کے لئے180، اکنامی کلاس کا کرایہ 80 روپے بڑھا دیا گیا۔

وزارت ریلوے کی جانب سے 7 دسمبرسےمسافروں کی سہولت کے لیےٹکٹ بکنگ سینٹرز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں