مطالبات منوانے کے لیے کسان لاہور کی سڑکوں پر آ گئے

کسان

لاہور: مطالبات کی منظوری کےلئے کسان اتحاد کی ریلی ٹھوکر نیاز بیگ لاہور پہنچ گئی۔

کسان اتحاد کے نمائندے ملتان، وہاڑی، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے لاہور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

گزشتہ رات کسانوں کی یہ ریلی ملتان روڈ پر مانگا منڈی سے ٹھوکر نیاز بیگ پہنچی، ریلی کے باعث ملتان روڈ پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔

کسان اتحاد کا مطالبہ ہے کہ کھاد اور یوریا کے پرانے نرخ بحال کئے جائیں اور گنے کی قیمت کا اعلان اور سابقہ ادائیگیاں کی جائیں۔کسانوں نے آج چیئرنگ کراس مال روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

جہاں کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کےلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے، ٹھوکر نیاز بیگ کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا گیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں