جنسی ہراسگی کا نشانہ بننے والی خاتون کو پولیس کے پاس جانے پر زندہ جلادیا گیا

جنسی ہراسگی
loading...

نئی دہلی: بھارت میں خواتین جس عدم تحفظ کا شکار ہیں اس صورت حال کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔

وہاں جنسی درندوں کی بے خوفی کا اندازہ اس واقعے سے لگایا جا سکتا ہے کہ ریاست اترپردیش کے ضلع سیتا پور میں واقع ایک قصبے میں2 اوباشوں نے 20 سالہ لڑکی کوجنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا اور جب اس نے پولیس کو رپورٹ کی تو اسے اغواءکرکے بدترین تشدد کانشانہ بنانے کے بعد آگ لگا کر زندہ جلا دیا ۔

مقتولہ کے بھائی ونود کمار کا کہنا تھا کہ ”ملزمان ہمارے ہمسائے تھے اور اکثر میری بہن کو تنگ کرتے تھے۔ چند روز قبل ملزمان نے اسے پکڑ کر کہیں لیجانے کی کوشش کی لیکن اس نے ان کے ہاتھوں پر دانتوںکاٹ ڈالا اور بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔

جب اس نے گھر پہنچ کر یہ واقعہ سنایا تو ہم پولیس سٹیشن چلے گئے اور رپورٹ درج کروا دی۔دو روز بعد میری بہن کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ ملزمان آئے۔ ان کے پاس مٹی کا تیل تھا جو انہوں نے اس پر چھڑکا اور آگ لگا دی۔“ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں