حکومت کا ”گناہ ٹیکس“ لگانے کا فیصلہ! مگر یہ کون سے ”گناہ گار“ ہیں؟

سگریٹ نوشی

لاہور: نئے پاکستان میں انوکھا ٹیکس متعارف ہونے جا رہا ہے، تبدیلی سرکار نے سگریٹ پینے والوں پر “گناہ ٹیکس” لگانے کا فیصلہ کرلیا،

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس سےجمع شدہ آمدن شعبہ صحت پرخرچ کی جائے گی، حکومت فی سگریٹ پیکٹ پر 5 سے 15 روپے تک ٹیکس عائدکرنے پر غور کررہی ہے ، گناہ ٹیکس لگنے سے سالانہ اربوں ۔روپے اکٹھا ہونے کا امکان ہے

جبکہ دوسری جانب علماء کرام نے حکومتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مسترد کردیا، معروف عالم دین مفتی نعیم کہتے ہیں، گناہ ٹیکس لگا ناحکومت کا انتہائی احمقانہ اقدام ہو گا۔حکومت کو ٹیکس لگانے کا شوق ہے تو ضرورلگائے۔

لیکن شریعت کا مذاق ہر گزنہ بنائے،مذہبی اسکالر ابتسام الہیٰ ظہیر نے بھی گناہ ٹیکس کوشریعت کے خلاف قرار دیدیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں