بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

گوتم گھمبیر

سابق بھارتی اوپنر گوتم گھمبیر نے کرکٹ کے ہر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔جس کے بعد و ہ آئندہ سال آئی پی ایل کا بھی حصہ نہیں ہوں گے۔

بھارتی کرکٹر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پرپوسٹ کے ذریعے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

2007ء کے ورلڈ ٹی 20 اور 2011ء کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں شاندار بیٹنگ اُن کی یادگار اننگز شمار کی جاتی ہیں۔

2004ء میں ڈبیو کرنے والے گوتم گھمبیر نے 58ٹیسٹ میچز کی 104 اننگز میں 41 اعشاریہ  95 کی اوسط سے  مجموعی طور پر 4154  رنز بنائے ہیں جس میں 9 سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

گوتم گھمبیر نے 147 ون ڈے میچز میں بھی بھارت کی نمایندگی کی، 11 سنچریوں اور 34 نصف سنچریوں کی مدد سے 5238 رنز بنائے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں