افغانستان میں پائیدار امن کے لئے سیاسی حل کے خواہش مند ہیں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے زور دیا کہ پاکستان سیاسی طریقے سے افغانستان میں پائیدار امن اور مفاہمت پریقین رکھتا ہے۔

پرائم منسٹر ہاؤس میں افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد سے ملاقات میں انہوں نے اسلام آباد اور کابل کے مابین سرمایہ کاری، تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں میں ترقی کے لیے دوطرفہ اقتصادی تعلقات بڑھانے پربھی زوردیا۔

اس حوالے سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ زلمے خلیل زاد نے عمران خان کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیک خواہشات سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی قیادت پاکستان سے پر امید ہے کہ افغانستان میں سیاسی حل کے لیے دونوں کے مشترکہ مفاد ہیں۔

جس کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے خطے میں امن کے لیے اپنی ذاتی کاوشوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس حوالے سے عمران خان نے امریکی صدر کے مراسلے پر تشکر کا اظہار کیا جس میں افغانستان کے اندر 17 برس سے جاری جنگ کے خاتمے کا ذکر کیا گیا اور واشنگٹن نے ’مشترکہ مفاد پر اسلام آباد کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی‘۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں