وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم
loading...

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سلامتی اور فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی جب کہ اس دوران دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں دہشت گردی، انتہا پسندی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان سے متعلق امور اور ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان اور افغان امن عمل سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں