بھارت میں وزیر اعظم عمران خان زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئے.

سرچ کی جانے والی شخصیت

یاہو انڈیا نے 2018 میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت کی فہرست جاری کی ہے اور اس میں حیران کن طور پر ایک پاکستانی شخصیت بھی شامل ہیں۔

جی ہاں واقعی بھارت میں انٹرنیٹ صارفین پورا سال ایک پاکستانی شخصیت کو سرچ کرتے رہے اور اس کی وجہ بھی کچھ زیادہ حیران کن نہیں۔

اس شخصیت کے بارے میں آپ نیچے فہرست میں جان سکیں گے جو کہ درج ذیل ہے۔

1۔ سنی لیون
یہ بولی وڈ اسٹار مجموعی طور پر اس فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
سنی لیونی

2۔ سری دیوی
سری دیوی کی اچانک موت نے بھارتی عوام کو چونکا دیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔
Siri Devi

3۔ نریندرا مودی
بھارتی وزیراعظم کا نام اس فہرست میں آنا حیران کن نہیں مگر یہ ضرور حیران کرتا ہے کہ وہ بولی وڈ اسٹارز سے نیچے ہیں۔

نریندر مودی
Photo:The Financial Express

4۔ ایم کروناندھی
تامل ناڈو کے کئی بار وزیراعلیٰ رہنے والے کے انتقال نے اس ریاست کے رہنے والوں کو افسردہ کردیا تھا۔

5۔ پریا پرکاش
ایک آنکھ مار کر اسٹار بن جانے والی پریا پرکاش اب فلمی دنیا میں اوپر جانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

loading...

6۔ راہول گاندھی
کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

7۔ پریانکا چوپڑا
بولی وڈ اور ہولی وڈ دونوں جگہوں پر نام کمانے والی پریانکا چوپڑا کی نک جونس سے شادی نے انہیں اس فہرست میں 7 ویں نمبر پر کھڑا کردیا۔
گوگل پر سرچ

8۔ اٹل بہاری واجپائی
بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی 2018 میں اس دنیا سے چل بسے اور یہی وجہ انہیں اس فہرست میں لے آئی۔

9۔ سلمان خان
بولی وڈ دبنگ خان اس فہرست میں 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
سلمان خان

10۔عمران خان
جی ہاں بھارتی عوام 2018 میں تحریک انصاف کے چیئرمین اور اب وزیراعظم پاکستان کو انٹرنیٹ پر سرچ کرتے رہے۔
تبدیلی کے 100 دن

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں