وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی افغان صدر کی دعوت پر کابل پہنچ گئے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی افغان صدر اشرف غنی

افغان دورے کے  دوران وزیر اعظم افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی افغان صدر اشرف غنی کے دعوت نامے پر آج کابل پہنچ گئے۔ وزیر اعظم کا افغان صدارتی محل میں افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے استقبال کیا جب کہ اس موقع پر انہیں گاڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ افغان فوج کے دستے نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سلامی دی اور اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

افغان دورے کے  دوران وزیر اعظم افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ اور دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق یہ دورہ کابل طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی پیشکش کی کڑی ہے۔  وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ، گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور دیگر حکام بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے  مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کے ذریعے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کابل کے دورے کی دعوت دی تھی ۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں