سلمان خان پر اپنے پڑوسی کی زمین پر قبضے کا الزام

سلمان خان

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان پر ایک بزرگ جوڑے نے الزام لگایا ہے کہ سلمان خان اوران کا خاندان انہیں مسلسل پریشان اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے نواحی علاقے پانیول میں سلمان خان کا فارم ہاؤس ہے، اسی فارم ہاؤس کے پڑوس میں کیتن ککڑ نامی شخص کی بھی زمین ہیں جو 3 سال قبل امریکا سے واپس آئے ہیں۔

کیتن ککڑ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ زمین 1996 میں خریدی، زمین کی خریداری کے دوران انہوں نے سلمان خان کے والد سلیم خان سے بھی ان کی رائے لی اور انہوں نے رضا مندی ظاہر کی۔

کیتن ککڑ کا کہنا ہے کہ جب بھی ان کا امریکا سے بھارت آنا ہوتا تو وہ اپنی اس زمین کا بھی چکر لگاتے تھے۔

loading...

پڑوسی ہونے کے ناطے ان  کے ساتھ ہمیشہ انتہائی اچھا سلوک کیا جاتا رہا لیکن جب سے وہ مستقل طور پر بھارت آئے ہیں اور وہ اپنی زمین پر گھر بنانا چاہتے ہیں تو سلمان خان بالکل بدل گئے ہیں اور ان کی جانب سے انہیں مسلسل پریشان کیا جارہا ہے۔ اب صورت حال یہ ہے کہ زمین کے مالک ہونے کے باوجود وہ گھر نہیں بنا پارہے۔

کیتن ککڑ کا مزید کہنا ہے کہ سلمان خان نے اپنے فارم ہاؤس کے باہر اسطرح دروازہ لگایا ہے کہ انہیں اپنی زمین پر جانے کے لیے بھی مشکل کا سامنا ہے۔

جب مقامی انتظامیہ کے ایک افسر نے سلمان خان کے خلاف ان کی مدد کرنے کی کوشش کی تو اس کا بھی تبادلہ کرادیا گیا۔ پانیول میں سلمان خان کے گھوڑوں کے لیے بھی بجلی ہے اور ہماری زمین کے لئے بجلی ہی مہیاں نہیں کی جارہی۔

اس سلسلے میں انہوں نے مہاراشٹر کے وزیر جنگلات سے بھی رابطہ کیا تھا، سلمان خان نے پہلے مدد کی یقین دہانی بھی کرائی لیکن پھر بعد میں وہ بھی سلمان خان کے ساتھ پارٹی کرتے دیکھے گئے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں