شاہین آفریدی آسٹریلوی پاور ہٹرز کو جلد آؤٹ کرنے پر خوش

شاہین آفریدی

ہرارے: سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان پیسر کا کہنا ہے کہ ایرون فنچ اور گلین میکسویل خطرناک بلے باز ہیں،دونوں کو جلد آؤٹ کرنے کیلیے بولنگ کوچ اظہرمحمود نے ہدایات دیں،ان کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے کوشش کی اور کامیاب رہا، فائنل میں ایرون فنچ کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کروں گا۔

loading...

شاہین آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میں اسٹار کرکٹرز کے ساتھ میچزکھیلنے کا یہ فائدہ ہواکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی اضافی دباؤ نہیں ہوتا،آسٹریلوی ٹیم میں بڑے نام ہونے کے باوجود کوئی گھبراہٹ نہیں تھی۔

ایک سوال پر شاہین آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کےمیدان میں سردی بہت تھی لیکن مناسب وارم اپ کی وجہ سے کوئی مشکل نہیں ہوئی۔

(Visited 5 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں