.انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 91 ہو گئی

انڈونیشیا میں زلزلے

لومبوک  : انڈونیشیا کےجزیرے لومبوک میں دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور یہ دونوں زلزلے ایک ہفتے کے دوران ہی آئے۔ریکٹر سکیل پر اس زلزلے کی شدت  7 معلوم کی گئی۔اس زلزلے سے بہت زیادہ تباہی ہوئی جس میں اکانوے افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، انڈونیشیا کا جزیرہ لومبوک ایک بار پھر لرز اٹھا، سات شدت کے زلزلے نے جزیرے بالی کو بھی ہلا کر رکھ دیا، زلزلے کا مرکز دس کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، عمارتیں گرنے سے سیکڑوں افراد زخمی ہو گئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات ہو رہی ہیں، حکام کے مطابق زلزلے سے لومبوک کا مرکزی شہر ماترم سب سے زیادہ متاثر ہوا، گزشتہ ہفتے چھ اعشاریہ چار شدت کے زلزلے نے پندرہ جانیں لیں، شدید جھٹکوں کےدوران ایک مسجد میں نماز جاری رکھی گئی جس کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

(Visited 1 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں