خطرات سے مقابلے کیلئے یکسوئی کی ضرورت ہے، آصف زرداری

آصف زرداری

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو عسکریت اور انتہاپسندی سے لاحق خطرات کے مقابلے کے لئے سوچ اور عمل میں یکسوئی کی ضرورت ہے۔

سابق صدر آصف زردای نے یہ بات چھ ستمبر یوم دفاع کے موقع پر ایک پیغام میں کہی۔ آصف علی زردای نے کہا کہ قوم کو اس جذبے کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے جس سے 1965ء کی جنگ میں ملک کا جارحیت کیخلاف دفاع کیا تھا۔

 سابق صدر آصف زردای نے کہا کہ ہم قوم کے ان بیٹوں اور بیٹیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

 ان کی قربانیوں کی وجہ سے ہم آزاد ہیں ہم ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔ پاکستان پائندہ باد

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں