آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
ستمبر06 جمعرات۔

برج حمل
نجی امور کی تکمیل کر سکیں گے۔ سفر پیش آنیکا امکان ہے۔ تحمل مزاجی سے کام لیں۔ ورنہ نقصان اٹھائیں گے۔ پرانے اور فرسودہ خیالات کو چھوڑ دینا ہی ترقی کا باعث بن سکے گا۔

برج ثور
حالات میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ترقیاتی کاموں میں دلچسپی رہے گی۔ کام میں مصروف رہیں گے۔ کامیاب اور مصروف دن گزرے گا۔ حالات سازگار ہوں گے۔

برج جوزا
مالی معاملات میں توجہ و محنت سے کام لیں۔ آپ کے خیالات میں تبدیلی آئے گی۔ روشن خیالی پیدا ہو گی۔ آپ اپنے منصوبوں پر عملدر آمد کر سکیں گے۔ ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔

برج سرطان
مستقبل سے متعلق پروگرام بنا سکیں گے۔آپ ترقی کیلئے کوشاں رہیں گے۔ اپنی اصول پسندی پر ڈٹے رہیں گے۔ شریک کار کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔

برج اسد
نئے معاہدے کرنا سود مند رہے گا لیکن احتیاط ضروری ہے۔امداد و تعاون کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ تنہائی میں کیے جانیوالے کام سے فائدہ پہنچے گا۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔

برج سنبلہ
بچوں کیساتھ تفریحی پروگرام بنا سکیں گے۔ نئے پراجیکٹ کے متعلق احباب سے تبادلۂ خیال کر سکیں گے۔ کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔ رومانس کا موقع ملے گا۔

loading...

برج میزان
دوستوں کے ساتھ تلخ رویہ اختیار نہ کریں، ایسا رویہ آپ کی شخصیت کو متاثر کر سکتا ہے۔ گھر کی آرائش و مرمت کا کام بھی تسلی بخش رہے گا۔ کوئی خبر بے چین کر سکتی ہے۔

برج عقرب
شراکت داری کے معاملات طے کرتے وقت قانون سے بالاتر کوئی کام نہ کریں۔ مثبت رویہ کے باعث معاملات و حالات آپ کی فیور میں رہ سکیں گے۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔

مزید پڑھیں۔  آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

برج قوس
شاپنگ کا موقع ملے گا۔ خوداعتمادی بڑھے گی۔ انفرادی صلاحتیں بروئے کار لا سکیں گے۔ عزیز و اقارب کے ساتھ تعلقات احتیاط طلب ہوں گے۔ رومانوی ماحول میسر ہو سکے گا۔

برج جدی
دوسروں کا تعاون حاصل ہو گا۔ خوشیاں نصیب ہوں گی۔ کاروباری معاملات طے کرتے وقت جلد بازی سے کام نہ لیں۔ مالی لین دین کرتے وقت غفلت و لاپرواہی نہ برتیں۔

برج دلو
مالی معاملات میں محتاط رہیں۔ ملازمت پیشہ افراد حکام بالا سے تعاون کریں۔ ساتھ کام کرنے والوں سے تعاون کریں۔ حالات بہتر ہونے کی امید ہے۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔

برج حوت
آپ نجی نوعیت کے اور کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔ کاروبار میں اتار چڑھائو رہے گا۔ روز مرہ کے حالات میں قدرے بہتری آئے گی۔ ملازمتی امور میں احتیاط برتیں۔
————————————————————————-

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں