آپ کو دل کا دورہ تو نہیں پڑنے والا۔۔۔

دل کا دورہ

پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے 30 برس کی عمر سے زیادہ کے افراد خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے دل کی عمر جاننے کے لیے آن لائن ٹیسٹ کریں۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے مطابق دل کی عمر کا پتہ لگانے کے بعد لوگوں کو معلوم ہو سکے گا کہ کیا انہیں سٹروک یا دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ تو نہیں ہے۔

حفظان صحت کے اس ادارے کے اندازے کے مطابق 75 برس سے کم عمر کے 80 فیصد لوگ احتیاطی تدابیر استعمال کر کے دل کے امراض سے بچ سکتے ہیں۔

اس اندازے کے مطابق غیر صحتمدانہ طرز زندگی ہر پانچ میں سے چار افراد کو دل کے امراض میں مبتلا کر سکتا ہے۔

دل کے امراض سے بچنے کے لیے لوگوں کو صحت مند خوراک کھانے، تواتر کے ساتھ ورزش کرنے کے علاوہ سگریٹ نوشی سے پرہیز کرنا چاہیے۔

ڈیوڈ گرین جنہوں نے دل کی عمر معلوم کرنے کا ٹیسٹ کیا ہے۔ کہتے ہیں کہ یہ ٹیسٹ نہ تو مرض کی تشخیص ہے اور نہ ہی یہ بتائے گا کہ آپ دل کا دورہ پڑنے والا ہے بلکہ وہ آپ کو جھنجھوڑ دے گا۔

ڈیوڈ بتاتے ہیں کہ ان کی زندگی کا بدترین لمحہ وہ تھا جب انھیں پتہ لگا کہ ان کے دل کی عمر ان کی اصل عمر سے دس برس زیادہ ہے۔

ڈیوڈ گرین کا کہنا تھا کہ ‘جب مجھے یہ پتہ لگا کہ میری دل کی عمر میری اصل عمر سے زیادہ ہے تو یہ میرے لیے ہضم کرنا مشکل ہو رہا تھا لیکن میں نے اس کو مثبت بیان سمجھ کر تمام سب کچھ بدل دیا۔’

مزید پڑھیں۔  سپریم کورٹ کا 10برس میں انرول ہونیوالے وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم

ڈیوڈ گرین جو پیشے سے اداکار ہیں۔ اس سے پہلے دل کی عمر کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے۔

ڈیوڈ گرین کہتے ہیں: ‘میں 59 برس کا ہوں، میں نے سوچا میرے دل کی عمر 62، 63 سال ہو گی لیکن یہ جب یہ فرق برس کا نکلا تو یہ میرے لیے شدید دھچکا تھا۔’

انھوں نے مجھے بتایا کہ مجھے کچھ کرنا ہو گا ورگرنہ میں اپنی پینشن کو زیادہ دیر تک لطف انداوز ہو سکوں گا۔

آپ اپنے دل کی عمر کو کیسے بہتر کر سکتے ہیں :

  • تمباکو نوشی ترک کر دیں
  • متحرک ہو جائیں
  • وزن کو کنٹرول کریں
  • نباتی ریشہ کھائیں
  • چربی سے پرہیز کریں
  • دن میں پانچ بار پھل اور سبزیاں استعمال کریں
  • نمک کا استعمال کم کریں
  • مچھلی کھائیں
  • شراب کم پیئں
  • کھانے اور مشروبات کے لیبل ضرور پڑھیں

بشکریہ: بی بی سی اردو ڈاٹ کام

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں