حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر

حمزہ شہباز

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو قائد حزبِ اختلاف مقرر کر دیا ہے۔ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے اس حوالے سے تحریری آرڈر بھی جاری کر دیا ہے۔

حمزہ شہباز کی تقرری دستخطوں کی جانچ پڑتال کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔ صوبائی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کے لئے دی گئی درخواست پر موجود دستخطوں پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے اعتراض کیا تھا کہ درخواست پر ایک ہی شخص نے تمام ارکان کے دستخط کئے ہیں۔

loading...

 بعد ازاں ارکان کو دوبارہ بلا کر دسخطوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا۔
واضح رہے کہ حمزہ شہباز کے والد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں اور پاکستانی سیاست میں ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں