روس میں تیز رفتار بس حادثے میں 13 افراد ہلاک، 17 زخمی

ماسکو: روس کے علاقے تیور میں ہونے والے ایک بس حادثے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے وسطی علاقے تیور کی بڑی شاہراہ پر ایک بس کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث 13 افراد ہلاک اور 17 شدید زخمی ہو گئے۔
جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں کئی کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی گئی ہے اور پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث گرفتار کیا گیا ہے۔
امدادی کارکنوں نے سڑک سے تباہ شدہ بس کو ہٹا کر سڑک ٹریفک کے لیے کھلوا دی۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں