شہباز شریف کی گرفتاری افسوس ناک اور مضحکہ خیز ہے، نواز شریف

شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں‌ نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری افسوس ناک اور مضحکہ خیز ہے

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق وزیر اعلیٰ‌ پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےدیانت کی شان دار مثال قائم کی، جس کے سب معترف ہیں، عوام، غیر ملکی حکومتوں، عالمی اداروں نے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں پی ٹی آئی حکومت اس بدترین انتقام کی ذمے دار ہے، حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ شہباز شریف پر نہ ڈالے۔
میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ نوازشریف آج جو سلوک مخالفین کے ساتھ روار کھیں گے، اس کے لیے خود بھی تیاررہنا چاہیے۔ یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو ( نیب) نے آشیانہ کمپنی کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو کرپشن کے الزامات میں حراست میں لے لیا ہے۔

شہباز شریف کوصاف پانی کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا، دوران تفتیش ان سے آشیانہ سوسائٹی کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

loading...
Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں