شہبازشریف کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا

شہباز شریف

لاہور: آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ امجد پرویز ان کے وکیل ہیں۔

نیب کے وکلا احتساب عدالت میں الزامات سے متعلق دلائل دے رہے ہیں، نیب کی جانب سے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت لے جانے سے پہلے شہبازشریف کا طبی معائنہ کیا گیا اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل فٹ قرار دیا۔

سابق وزیراعلیٰ کی پیشی کے موقع پرسکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، عدالت کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہبازاور سلمان شہباز بھی عدالت پہنچے اور عدالت کے اندرجانے کے اجازت دی گئی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب، خواجہ احمد حسان، سمیع اللہ خان، سائرہ افضل تارڑ سمیت دیگر بھی احتساب عدالت کے باہرموجود ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکن بھی بڑی تعداد میں جمع ہیں جن کی جانب سے مسلسل نعرے بازی کی جا رہی ہے۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں