شردھا کپور ڈینگی کے مرض میں مبتلا

شردھا کپور

ممبئی: بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شردھا کپور ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور ثانیہ نیہوال کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک اُن کی طبیعت خراب ہوئی۔

اداکارہ نے ہدایت کار امول گپتا کو اپنی بگڑتی طبیعت کے بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد انہیں نئی دہلی کے ایک اسپتال میں معائنے کے لیے لے جایا گیا۔ ڈاکٹرز نے مرض کی تشخیص کے لیے خون ٹیسٹ کیا جس کی رپورٹ آئی تو معلوم ہوا کہ شردھا کو ڈینگی کا مرض لاحق ہوگیا۔

loading...

ڈاکٹر نے شردھا کو مستقل آرام کرنے کا مشورہ دیا جس کی روشنی میں ہدایت کار نے فلم کی شوٹنگ کو کچھ روز کے لیے روک دیا۔

 شردھا کپور نے مداحوں کے نام ایک پیغام جاری کرتے ہوئے بیماری کی تصدیق کی اور کہا کہ ’ آپ لوگ بے فکر رہیں میری طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے اور صحت تیزی سے بحال ہو رہی ہے‘۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں