انجلینا جولی کے بعد بریڈ پٹ کی زندگی میں کون آنے والا ہے؟

بریڈ پٹ

معروف ہولی وڈ جوڑے بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان طلاق کے بعد یہ افواہیں عروج پر ہیں کہ ان دنوں بریڈپٹ روحانی معالج سیٹ ہیری کے ساتھ زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔

اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ بریڈ پٹ روحانی معالج سیٹ ہیری کے عشق میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ریڈار آن لائن کے مطابق 29 ستمبر کو دونوں ایک تقریب میں شریک ہوئے اور ہجوم کو نظر انداز کرتے ہوئے آپس کی گفتگو میں مصروف رہے۔
دوسری طرف بریڈپٹ نے ہولی ووڈ لائف کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ سیٹ ہیری کے ساتھ رومانس کا تصور مکمل طورپر غلط ہے۔
اس سے قبل رپورٹ سامنے آئی تھی کہ بریڈ دوبارہ ڈیٹ کے لیے تیار ہیں لیکن انہوں نے اپنی تمام تر توجہ کام اور اپنے بچوں پر مرکوز کی۔

عدالت میں بچوں کی حوالگی کا مقدمہ زیر سماعت ہے جس کا فیصلہ آنے میں خاصہ وقت درکار ہے۔ ان دنوں وہ لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ  فلم Once Upon a Time in Hollywood میں مصروف ہیں۔ ایک سال قبل افواہیں تھی کہ وہ مقامی یونیورسٹی کی پروفیسر نیری اوکسمین کے ساتھ  خصوصی وقت  گزار رہے ہیں لیکن پھر کہا گیا کہ وہ دونوں اچھے دوستوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

چند ماہ بعد نیری او کسمین کو ایک اور شخص کے ساتھ  دیکھا گیا۔ اپنے تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر پر پوری توجہ دے رہے ہیں اور انجیلنا سے طلاق کے بعد تاحال  تھوڑا  پریشان ہیں۔

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں