اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس فوراً بلانے کا مطالبہ کر دیا

اپوزیشن

اسلام آباد : اپوزیشن نے شہباز شریف کی گرفتاری پر قومی اسمبلی کا اجلاس فوراً بلانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ کل پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہوا، ن لیگ اور لیڈرشپ کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن ،جمیعت علما اسلام اور جماعت اسلامی کے ارکان اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے گھر پہنچ گئے، لیگی ارکان نے اسپیکرقومی اسمبلی سے شہبازشریف کی گرفتاری پراحتجاج کیا۔

ایاز صادق، راجہ ظفرالحق،  مولانا عبدالغفورحیدری سمیت دیگر اپوزیشن ارکان نے اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی اور تحریری مراسلہ اسد قیصر کے حوالے کیا۔

اپوزیشن ارکان نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی درخواست کرتے ہوئے گرفتار شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے، اجلاس جلد سے جلد بلایا جائے، کل  پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہوا، نیب کو استعمال کیا جار ہا ہے، پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی سے بھی آج رابطہ کریں گے۔

Spread the love
  • 7
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں