پاکستان سے ٹی 20 سیریز، ایرون فنچ آسٹریلین کپتان مقرر

ایرون فنچ

دبئی: آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ایرون فنچ کو کپتان مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مچل مارش اور ایلکس کیری کو ان کا نائب بنا دیا ہے۔

ایرون فنچ نے حال ہی میں زمبابوے میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں بھی آسٹریلین ٹیم کی قیادت کی تھی اور وہ ان پانچ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو ممکنہ طور پر پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کریں گے۔

آسٹریلیا نے تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے لیے ایڈم زامپا اور بین میک ڈرموٹ بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے جنہوں نے حالیہ عرصے میں اچھی فارم کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد 24، 26 اور 28 مارچ کو تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

اعلان کردہ آسٹریلین اسکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، کرس لن، ایلکس کیری، ایشٹن ایگار، نیتھن کاؤلٹر نائیل، نیتھن لایون، مچل مارش، گلین میکسویل، بین میک ڈرموٹ، ڈی آر سی شارٹ، بلی اسٹین لیک، مچل اسٹارک، اینڈریو ٹائی اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں