بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست، گرین شرٹس نے سیریز اپنے نام کرلی

بنگلہ دیش

ڈھاکہ: پاکستان ویمنز ٹیم نے تیسرے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیشی خواتین کی ٹیم  کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 2 صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

فاتح  ٹیم نے 82 رنزکا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، ناہیدہ خان میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

تفصیلات کے مطابق تیسرے ٹی 20 میچ میں میزبان بنگلہ دیش کی کپتان نے ٹاس جیت  کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان  ٹیم نے انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 81 رنز ہی بنا سکی۔

loading...

بنگلہ دیشی ٹیم کی تین کھلاڑیوں نے ہی دس کا ہندسہ عبور کیا اور ڈبل فیگرزمیں داخل ہوئیں، نگارسلطانہ 19، شمیمہ سلطانہ 10 اور رومانہ احمد نے 12 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے نشراسندھو اور نداڈار نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی خواتین کرکٹرز نے 18 اوورز میں تین وکٹیں کھوکر 85 رنز بنائے اور 7وکٹوں سے فاتح قرار پائیں۔

ٹاپ سکورر ناہیدہ خان کو 33 رنز بنانے پرمیچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے صرف چالیس گیندوں پر جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 33 رنز بنائے۔

کپتان جویریہ خان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 31 رنز بنائے۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے چارمیچوں کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ واضح رہے کہ پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ سیریز کا چوتھا اورآخری ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا۔

Spread the love
  • 6
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں