بھارتی فوج کا کارنامہ۔۔۔۔میجر کےروپ میں بھیڑیا۔۔۔

بھارتی فوج

بھارتی فوج جہاں دنیا بھر میں اپنے کارناموں کی وجہ سے  ذلیل ہورہی ہے وہیں رہی سہی کسر بھارت میں ہی نکل گئی بھارتی فوج کو اس وقت پورے ملک میں ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے۔

بھارتی فوج کو مزید ذلت کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب اس کے میجر پرلگائے گئے سنگین الزامات سامنے آئے۔

 نئی دہلی  پولیس کے مطابق دہلی کنٹونمنٹ میں تعینات ایک میجر پر اپنی گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی اور اسکے شوہر کو خودکشی پر مجبور کرنے کے الزامات ہیں۔

نئی دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ میجر کے خلاف درج کروائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کے اس کی گھریلو ملازمہ کے شوہر نے 12 جولائی کو میجر کے گھر پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا ہے کہ گھریلو ملازمہ نے الزام لگایا ہے کہ میجر اسے بار بار اپنی ہوس کا نشانہ بناتا اور ملازمہ اور اس کے شوہر پر تشدد کرتا تھا۔

loading...

ملازمہ نے پولیس سے شکایت کی ہےجس میں موقف اختیار کیا گیا ہے  کہ وہ میجر کی حرکتوں سے تنگ آکر اپنے سسرال میں جاکر رہنے لگی مگر اس کا شوہر میجر کے گھر پر کام کرتا رہا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق میجر نے اپنی ملازمہ کو جولائی کے آخری ہفتے میں فون کرکے بتایا کہ اس کے شوہر نے پھندا لگا لیا ہے۔ ملازمہ نے پولیس سے رابطہ کیا اور شکایت درج کروائی۔

عدالت کے حکم پر میجر کو گرفتار کر لیا گیا ہے میجر پر جنسی زیادتی، جنسی تشدد، جسمانی تشدد اور ذہنی دباؤ ڈالنے کے الزامات ہیں۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں