انیل کپور نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا

انیل کپور
loading...

ممبئی: بالی ووڈ کے سدا بہار اداکار انیل کپور نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ فٹ اور جوان نظر آنے کے لیے کڑی محنت کرتے نظر آرہے ہیں۔

میڈیا روپورٹس کے مطابق اداکار انیل کپور کا شمار بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جن پر عمر کا کوئی اثر نہیں ہوتا، 61 سال کی عمر میں بھی انیل کپور کسی نوجوان کی طرح بالکل فٹ اور جوان نظر آتے ہیں۔

تاہم ان کے فٹ رہنے کے پیچھے ان کی کڑی محنت  شامل ہے۔ حال ہی میں انیل کپور نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی  ہے جس میں وہ جم میں سخت ورزش کرتے نظر آرہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے تھامس ایڈیسن کا مشہور قول لکھا ’’محنت کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا‘‘۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے انیل کپور خود کو فٹ اور جوان رکھنے کے لیے کتنی محنت کر رہے ہیں اور اپنی فٹنس پر سمجھوتہ کرنے کے لیے بالکل بھی تیار نہیں ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں