ایڈیٹر روزنامہ آج کل چوہدری غلام حسین کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات

گورنر پنجاب

سینئر تجزیہ کار اور ایڈیٹر روزنامہ “آج کل” چوہدری غلام حسین کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات میں ملکی سیاست اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی کے 100 روزہ ایجنڈے پر بھرپور طریقے سے کام جاری ہے اور جلد قوم تک اِن پالیسیوں کے ثمرات پہنچیں گے۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اور لوٹ کھسوٹ میں ملوث لوگ موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کیونکہ احتساب کا وقت آن پڑا ہے جس میں ہر خاص و عام سے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا۔

loading...

شہبا ز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ نیب کے پاس یقینناً ثبوت موجود ہوں گے تبھی یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ جنھوں نے ملک کو لوٹ کے کھایا انہیں حساب تو دینا ہوگا۔

اس موقع پر ایڈیٹر روزنامہ آج کل چوہدری غلام حسین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کرپشن کے خلاف احتساب کے عمل میں ہر خاص و عام کو اپنی جگہ پر کردار ادا کرنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں کے خلاف اس دور حکومت میں کرپشن اور بدعنوانی کے ٹرائل چل رہے ہیں اس کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی۔

ملاقات میں ضمنی انتخابات اور آئی ایم ایف سے قرضہ لینے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری غلام حسین کی جانب سے گورنر پنجاب سے مہنگائی میں کمی کرنے اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری لانے سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں۔

Spread the love
  • 25
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں