کراچی،سورج پھر آگ برسنے لگا،شہری پریشان

کراچی
loading...

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک بار پھر سورج آگ برسنے لگا ،شہری بدحال

آج (ہفتے کے روز) زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ سورج کی تیز شعاعوں نے شہریوں کے لیے مزید  مشکلات بڑھا دی ہیں ۔

شدید گرمیوں کے اس موسم میں احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے ورنہ لو لگنے یا ہیٹ اسٹروک ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جس میں مریض کو فوری طور طبی امداد نہ دینے کی صورت میں اس کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

یہاں ہم آپ کو ایسی ہی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور ان سے محفوظ رہنے کے طریقے بتا رہے ہیں۔ سب سے پہلے تو آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ہیٹ اسٹروک ہے کیا اور اس کی علامات کیا ہیں۔

ہیٹ اسٹروک کی وجوہات

گرم اور خشک موسم، شدید گرمی میں پانی پیے بغیر محنت مشقت یا ورزش کرنا،جسم میں پانی کی کمی،ذیابیطس کا بڑھ جانا اوردھوپ میں براہ راست زیادہ دیر رہنا شامل ہے

ہیٹ اسٹروک کی علامات

سرخ اور گرم جلد،جسم کا درجہ حرارت 104 ڈگری فارن ہائیٹ ہوجانا،غشی طاری ہونا ،دل کی دھڑکن بہت زیادہ بڑھ جانا،جسم سے پسینے کا اخراج رک جانا،پٹھوں کا درد، سر میں شدید درد اور متلی آنا شامل ہے

ہیٹ اسٹروک ہونے کی صورت میں کیا کیا جائے؟

اگر آپ اپنے ارد گرد کسی شخص میں مندرجہ بالا علامات دیکھیں تو جان جائیں کہ جو  شخص ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوا ہے اور فوری طور پر اس کی مدد کی کوشش کریں۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں