نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، مریم اورنگزیب

mariyam-aurangzeb-aajkalpk

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈ پر رد عمل کے اظہار میں کہا ہے کہ شریف خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل سے دو وزراء کی گردان سن رہی ہوں کہ یہ پہلی گرفتاری ہے، حکومت کس کو دھمکیاں دے رہی ہے، نیب آزاد ہے تو فواد چوہدری کے خلاف کارروائی کرے۔

انہوں نےکہا کہ شیر اندر ہو یا باہر، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ نیب کو کے پی کے میں میٹرو کے کھڈے نظر نہیں آتے، شریف خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، حکومت عوام دشمن اقدامات کر رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کیس پر پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کریں گے اور پھر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں