وزیراعظم کا سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ جام کمال کا وزراء کے ہمراہ سدرن کمانڈ ہیڈکواٹرز کا دورہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا، کمانڈر سدرن کمانڈ نے وزیراعظم کو بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ جام کمال نے وزراء کے ہمراہ سدرن کمانڈ ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا، جہاں کمانڈر سدرن کمانڈ عاصم سلیم باوجوہ نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

loading...

وزیراعظم عمران خان نے صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں اور سکیورٹی کی صورتحال بہتر کرنے پر سکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کوششوں سے انشاءاللہ ملک اور صوبے کو صحیح منزل کی جانب گامزن کریں گے، ملک اور صوبہ بلوچستان کی صحیح منزل امن، ترقی اور خوشحالی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ کے پی میں استحکام حاصل کرنے کے بعد ہماری ترجیح بلوچستان ہے، بلوچستان پاکستان کا معاشی اقتصادی مستقبل ہے اب بلوچستان میں قیام امن ہمارا ہدف ہے۔

اس دورے کے دوران وزیراعظم کو سی پیک پراجیکٹ، پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے منصوبے اور خوشحال بلوچستان پروگرام پر بھی بریفنگ دی گئی۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں